جرمن عدالت نے ذہنی طور پر معذور افراد کے ووٹ کے حق کی تصدیق کر دی

منگل 16 اپریل 2019 14:10

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2019ء) جرمنی میں نفسیاتی طور پر بیمار اور ذہنی طور پر معذور افراد بھی درخواست دینے پر26 مئی کو ہونے والے یورپی پارلیمانی انتخابات میں اپنا ووٹ کا حق استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ فیصلہ جرمن آئینی عدالت نے سنایا ہے۔ اس سلسلے میں ایک آئینی درخواست ملک کی تین مختلف سیاسی جماعتوں نے دی تھی۔

(جاری ہے)

یہ جماعتیں ماحول پسندوں کی گرین پارٹی، ترقی پسندوں کی فری ڈیموکریٹک پارٹی اور بائیں بازو کی لیفٹ پارٹی تھیں۔

اس طرح جرمنی میں پہلی بار ایسے شہری بھی ووٹ دینے کے اہل ہو گئے ہیں، جو یا تو ایسے معذور شہری ہوں جن کے لیے عدالتی سطح پر کوئی مختار مقرر کیا گیا ہو، یا پھر ذہنی طور پر معذور ایسے افراد جن کو ان کے کیے کی سزا نہ دی جا سکتی ہو اور جو کسی نفسیاتی علاج گاہ میں مقیم ہوں۔ ماہرین کے مطابق جرمنی میں ایسے شہریوں کی تعداد 80 ہزار کے قریب ہے۔