7500 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 2 مئی کو ہو گی

منگل 16 اپریل 2019 14:30

7500 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 2 مئی کو ہو گی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2019ء) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیر اہتمام 7500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 2مئی بروز جمعرات کومنعقد ہو گی۔مرکز قومی بچت فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے اے پی پی کو بتا یاکہ یہ رواں سال کی 12ویں جبکہ مجموعی طور پر 78ویں قرعہ اندازی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتا یا کہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑ روپے کا ایک، دوسراانعام 50 لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 93 ہزار روپے کے 1696انعامات ہیں۔

انہوںنے بتا یا کہ اس قرعہ اندازی میں فی سیریز 1700انعامات دیئے جائیں گے۔انہوںنے بتایا کہ شفاف قرعہ اندازی کے سلسلہ میں ایک تقریب جمعرات کی صبح 10بجے سٹیٹ بینک آف پاکستان حیدر آباد میں منعقد ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کریں گی جن میں کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب افراد کاچنائو کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :