گلگت بلتستان میں چیف کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں 16اپریل تا 31اکتوبر 2019 ء تک دفتری اوقات کار کے نئے شیڈول کی منظوری

منگل 16 اپریل 2019 14:48

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2019ء) چیف جسٹس چیف کورٹ جسٹس گلگت بلتستان وزیر شکیل احمد نے چیف کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں 16اپریل تا 31اکتوبر 2019ء تک دفتری اوقات کار کے نئے شیڈول کی منظوری دیدی 16اپریل سے 31اکتوبر 2019ء تک چیف کورٹ اور ماتحت عدالتیں میں صبح 8 بجکر 30 منٹ میں حاضری اور 2 بجکر 30 منٹ میں بند جبکہ جمعہ کے روز 8 بجکر 30 منٹ میں حاضری اور 12بجکر 30 منٹ میں چھٹی ھوگئی چیف جسٹس کی منظوری سے رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کر کے تمام اضلاع اور ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ بارز کو آگاہ کیا ہے۔ وٹیفکیشن کے تحت آج سے شیڈول پر عملدرآمد ہوگا۔

متعلقہ عنوان :