اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی اکاونٹس کیس میں آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کی 29اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی

منگل 16 اپریل 2019 14:56

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی اکاونٹس کیس میں آصف زرداری کی بہن فریال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے (آج) بدھ کو سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو دن 11بجے جعلی اکائونٹس کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں طلب کیا ، فریال تالپور نے نیب میں گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بنچ نے فریال تالپور کی درخواست پر سماعت کی۔دورانِ سماعت جسٹس عامر فاروق نے فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک سے استفسار کیا کہ کیا یہ کوئی مختلف انکوائری ہی اس پر فاروق نائیک نے بتایا کہ جی یہ الگ معاملہ ہے۔عدالت نے 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض 29 اپریل تک فریال تالپور کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔واضح رہے کہ فریال تالپور نے جعلی اکائونٹس کیس میں 29 اپریل تک عبوری ضمانت کررکھی ہے۔