ہائی کورٹ نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ضمانت قبل از گرفتاری سات مئی تک منظور ،نیب کو نوٹس جاری

منگل 16 اپریل 2019 14:56

ہائی کورٹ نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ضمانت قبل از گرفتاری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے نیب کو نوٹس جاری کر دیا۔ منگل کو چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن پرمشتمل دورکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔سینیٹر مصدق ملک اور مفتاح اسمعیل کمرہ عدالت میں موجود تھے ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت نے پانچ پانچ لاکھ کے دو مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کر لی ۔عدالت نے مفتاح اسماعیل کی سات مئی تک عبوری ضمانت منظور کی۔یاد رہے کہ مفتاح اسماعیل پہلے بھی حفاظتی ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جس میں عدالت نے سابق وزیرخزانہ کی 10 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔ انھیں 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا گیا تھا۔ اس وقت بھی انھیں نیب کی گرفتاری کا خوف لاحق تھا۔