Live Updates

مرادعلی شاہ نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ، فریال تالپور اور حنا ربانی کھر کل پیش ہونگی

کسی کو سازش کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا، کرتے رہیں،میں اپنے جوابات سے مطمئن ہوں، نیب کا پتا نہیں،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

منگل 16 اپریل 2019 16:25

مرادعلی شاہ نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ، فریال تالپور اور حنا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2019ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرادیاہے،فریال تالپور اور حنا ربانی کھر کل بدھ کو پیش ہوں گی۔منگل کو وزیر اعلیٰ سندھ نیب میں پیشی کیلئے اسلام آباد پہنچے،سید مراد علی شاہ کو نیب اولڈ ہیڈ کوارٹر میں طلب کیا گیا تھا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نیب کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے اور سوالوں کے جواب دیئے ۔دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو بھی (آج) بدھ کو طلبی کا سمن جاری کر دیا گیا ذرائع کے مطابق فریال تالپور کو بھی اولڈ ہیڈ کوارٹرز میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ فریال تالپور کو جوائنٹ وینچر کیس میں طلب کیا گیا تاہم جوائنٹ وینچر کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریال تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔

(جاری ہے)

سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور ان کے والد نور ربانی کھر کو بھی نیب نے (آج) بدھ کو طلب کر رکھا ہے،نیب انکوائری ٹیم حنا ربانی کھر سے اثاثوں اور ذرائع آمدن سے متعلق پوچھ گچھ کریگی۔حنا ربانی کھر اور ان کے خاندان کے خلاف غیر قانونی اثاثے بنانے پر نیب انکوائری جاری ہے،محکمہ ریونیو کوٹ ادو کی جانب سے کھر خاندان کی جائیداوں کی تفصیلات نیب حکام نے پیش کر دی۔

نیب ذرائع کے مطابق حنا ربانی کھر اور ان کے والد کو دوسری بار طلب کیا گیا ہے، غیر قانونی اثاثے بنانی, دھوکہ دہی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی عوامی شکایات پر حنا ربانی کھر کے خلاف انکوائری کی جا رہی ہے۔اس سے قبل 25 مارچ کو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نیب کے سامنے پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔ نیب نے وزیراعلیٰ سندھ کو ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز کیس میں ریکارڈ سمیت طلب کیا تھا،نیب اعلامیے کے مطابق کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم نے مراد علی شاہ سے ڈیڑھ گھنٹہ تک سوالات پوچھے،مراد علی شاہ کو تحریری سولنامہ بھی دیاگیا ہے۔

مراد علی شاہ نے 2ہفتوں میں تحریری سوالنامے کا جواب جمع کرانا تھا۔نیب پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاکہ نیب کو دعوت دی ہے کہ سندھ آئیں اور ترقیاتی کام کیے ان کا جائزہ لین،امید ہے کہ نیب دعوت قبول کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ جے آئی ٹی رپورٹ میں بہت سی غلطیاں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ چیف جسٹس کہہ چکے کہ مراد علی شاہ اور بلاول کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے ۔

انہوںنے کہاکہ سندھ کے لوگوں نے ہمیں ووٹ دیئے ۔ انہوںنے کہاکہ کسی کو سازش کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا، کرتے رہیں۔انہوںنے کہاکہ ڈی جی نیب جو پہلے تفتیش کر رہئے تھے وہ جے آئی ٹی میں نہیں تھے۔ انہوںنے کہاکہ مجھے کبھی نیب نے آفیس میں ہراس نہیں کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ کچھ میں نے بھی سیکھا نیب سے۔ انہوںنے کہاکہ کے پی میں منصوبے میں چیئرمین نیب سے درخواست کی کہ وہ تحقیقات کریں۔

انہوںنے کہاکہ میں اپنے جوابات سے مطمئن ہوں، نیب کا پتا نہیں۔ انہوںنے کہاکہ فریال تالپور کو بلایا گیا ہے، وہ بھی خاتون ہیں، پارٹی لائے عمل طہ کریگی ۔انہوںنے کہاکہ نیب کو چاہئے کہ سوالنامہ بھیج دیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ کراچی میں بچی کو غلط انجکشن پر نوٹس لیا ہے۔ اس موقع پر صحافی نے سوال کیاکہ کیا آپ کو عرفان منگی پر اعتماد ہے۔مراد علی شاہ نے کہاکہ مجھے اللہ پر بھروسہ ہے۔

انہوںنے کہاکہ چیئرمین نیب پر ہمیں پورا اعتماد ہے۔ صحافی نے سوال کیاکہ کیا آپ کو دوبارہ بلایا جائیگا۔مراد علی شاہ نے جواب دیا کہ یہ آپ سوال نیب سے کریں۔انہوںنے کہاکہ جب شہباز شریف کی فیملی کو بلایا گیا تو ہم نے کہا کہ یہ ہمارا کلچر نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے معاشرے میں خواتین کی عزت ہے۔انہوںنے کہاکہ ان کو سوالنامہ بھجوانا چاہیے تھا
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات