قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا پیرس چرچ میں آتشزدگی پراظہار افسوس

منگل 16 اپریل 2019 16:34

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا پیرس چرچ میں آتشزدگی پراظہار افسوس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2019ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پیرس چرچ میں آتشزدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیرس کے تاریخی نوٹر ڈیم کتھیڈرل میں خوفناک آتشزدگی پر پوری دنیا کو دکھ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ نوٹر ڈیم گرجا گھر کئی صدیوں تک کیتھولک عیسائیوں کیلئے ایک مقدس عبادت گاہ رہا ہے، ہماری دلی ہمدردیاں فرانس اور مسیحی برادری کے ساتھ ہیں۔