حمزہ شہباز نے نیب کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرادی

نیب نے شہباز شریف خاندان کی خواتین کو سوال نامے ارسال کردیئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 16 اپریل 2019 16:46

حمزہ شہباز نے نیب کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرادی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 16 اپریل۔2019ء) مسلم لیگ( ن) کے راہنما حمزہ شہباز نے نیب کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرادی ہے. پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے نیب کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرادی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے ان کے گھر پر موجود خواتین کو ہراساں کیا، ڈی جی نیب شہزاد سلیم اورڈپٹی ڈائریکٹرچودھری اصغرکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے.

حمزہ شہبازآمدن سے زائد اثاثے ورمنی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے لیے آج نیب لاہور میں پیش ہوں گے.

(جاری ہے)

دوسری جانب نیب نے شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہباز، صاحبزادی رابعہ عمران اور جویریہ علی کو سوالنامے بھجوا دیے ہیں جن میں مبینہ منی لانڈرنگ اور بینک ٹرانزیکشنز کے بارے میں پوچھا گیا ہے. ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب نے گھر پر موجود خواتین کو ہراساں کیا، ڈی جی نیب اور ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری اصغر کے خلاف کارروائی کی جائے.

حمزہ شہباز نے کہا کہ نیب کا یہ عمل توہین عدالت ہے لہذا کارروائی کی جائے. درخواست میں حمزہ شہباز کی ڈی جی نیب اورڈپٹی ڈائریکٹر نیب کے خلاف توہین عدالت کی استدعا کرتے ہوئے کہا ڈی جی نیب اور ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری اصغر کے خلاف کارروائی کی جائے. دوسری جانب شہبازشریف کی بیگم نصرت شہباز اور بیٹیوں رابعہ اور جویریہ کو بھجوایا گیا نیب کا سوالنامہ منظر عام پر آگیا، سوالنامہ میں تینوں سے 2008 تا 2017 تک کے ذرائع آمدن سے متعلق پوچھا گیا ہے.

نیب سوالنامہ کے مطابق نصرت شہباز بتائیں دیگر ممالک سے آٓنےوالی آمدن کے ذرائع کیاہیں؟ کس کمپنی سے کتناپیسہ آیا، کس کمپنی میں ان کے کتنے شیئرزہیں. سوالنامہ میں کہا گیا نصرت شہباز کو جو تحفے تحائف موصول ہوئے ان سے آگاہ کریں اور بتائیں ماڈل ٹاﺅن وڈونگاگلی رہائش گاہ کی خریداری کے ذرائع کیاہیں. شہبازشریف کی بیٹیوں رابعہ عمران اور جویریہ علی سے بھی 2008سے2017 تک کے ذرائع آمدن کا پوچھاگیا جبکہ دیگرممالک سے آنےوالی آمدن کے ذرائع، کمپنیوں سے ملنے والی رقم اور تحفوں سے متعلق بتانے کا کہا گیا ہے.

خیال رہے کہ نیب نےشہبازشریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کوسوالنامہ بھجوادیا ہیں ، نصرت شہباز،جویریہ اوررابعہ کوبذریعہ ڈاک سوالنامہ بھجوایاگیا، سوالنامہ میں مبینہ منی لانڈرنگ اور بنکوں مین انے والی رقوم کے حوالے سے پوچھا گیا ہے.