شادی کی تقریب کے دوران سلنڈر پھٹنے سے 4 افراد جھُلس گئے

یہ واقعہ رینالہ خورد کے نواحی گاؤں 4جی ڈی میں پیش آیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 16 اپریل 2019 17:09

شادی کی تقریب کے دوران سلنڈر پھٹنے سے 4 افراد جھُلس گئے
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 اپریل 2019ء) رینالہ خورد کے نواحی گاؤں 4 جی ڈی میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں شادی کی تقریب میں کھانا بناتے ہوئے گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔ جس کے باعث وہاں موجود 4 افراد جھُلس گئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو کی دو ایمبولینسز جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیم کی جانب سے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا گیا۔ جہاں سے ڈاکٹرز نے تمام متاثرین کو جناح ہسپتال لاہور ریفر کر دیا۔ اس واقعے میں دو زخمی بُری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ ریسکیو کے مطابق زخمی ہونے والوں میں گھر کے2 افراد اور 2 افراد کھانا بنانے والی شامل ہیں۔