پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایک روزہ پر دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

منگل 16 اپریل 2019 18:35

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایک روزہ پر دورے پر ..
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایک روزہ پر دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے،بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سمیت دیگر پارٹی رہنماء بھی ساتھ تھے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ ائرپورٹ پر پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک اور دیگر صوبائی رہنمائوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کااستقبال کیا،بلاول بھٹو زرداری سانحہ ہزارگنجی کے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی،اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کے لواحقین سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیںآپ کے دکھ میں شامل ہونے کے لیے کوئٹہ آیا ہوں،ہزارہ برادری نے بہت دکھ اور مشکلات دیکھی ہیں،انہوں نے کہا کہ میرے خاندان نے بھی ہزارہ برادری کی طرح دکھ اور مشکلات دیکھے ہیں ہم سب کا غم ایک ہے ،نفرت اور انتہاپسندی نے ہمیں بہت سے دکھ دئیے ہیں،انہوں نے مزید کہاکہ ہم سب نے ملکر ملک انتہاء پسندی سے پاک کرنا ہے ،نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدناگزیر ہوچکا ہے ،شہید کا بیٹا ہوں میں چھین سے نہیں بیٹھوں گامیرے جدوجہد کا محور ملک سے انتہاء پسندی کاخاتمہ ہے۔