نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز میں ’’انٹر پنیور ل ویک‘‘ کا آغاز

منگل 16 اپریل 2019 18:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2019ء) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) میں ’’انٹر پنیور ل ویک‘‘ کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں مختلف اشیاء کے 70 سے زائد اسٹالز لگائے گئے ہیں جن میں دستکاری، ٹیکسٹائل مصنوعات، کتابیں، جیولری، موبائل ایکسیسریز اور کھانے پینے کا سامان قابل ذکر ہے۔ انٹر پنیورل ویک کا افتتاح ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) ضیاء الدین نجم نے کیا جبکہ ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈیئر محمد ابراہیم، فیکلٹی آف منیجمنٹ سائنسز کے ڈین ڈاکٹر مقصود الحسن، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹرندیم طالب اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریکٹر نمل میجر جنرل ضیاء الدین نجم نے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیوں کا مقصد طلبہ و طالبات کو عملی زندگی کیلئے تیار کرنا ہے تا کہ اُن میں کاروباری سوجھ بوجھ پیدا ہو اور وہ زیادہ مستقبل میں بہترین انٹر پنیورز بن کر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کر سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نمل یونیورسٹی سال میں دو مرتبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے اسٹوڈنٹس کیلئے اس ایونٹ کا انعقاد کراتی ہے تا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو عملی طور پر پرکھ سکیں، ریکٹر نمل نے تمام اسٹالز کا دورہ کیا اور محدود وسائل میں طلباء کی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :