الفلاح انویسٹمنٹس نے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کیلئے تعلیم کے نام سے نئی حکمت عملی متعارف کرادی

الفلاح انویسٹمنٹس نے بچوں کی تعلیمی بچت کی نئی حکمت عملی متعارف کرادی ہے، اس ضمن میں الفلاح انویسٹمنٹس کی جانب سے تعلیم کے عنوان سے ڈزنی کی جدید ترین بچوں کی اینی میٹڈ موی ڈمبو کی اسکریننگ کے موقع پر تعلیمی بچت کا پلان (Taleem by Alfalah Investments)پیش کیا گیا

منگل 16 اپریل 2019 18:19

الفلاح انویسٹمنٹس نے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کیلئے تعلیم کے نام سے نئی ..
کراچی  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2019ء) الفلاح انویسٹمنٹس نے بچوں کی تعلیمی بچت کی نئی حکمت عملی متعارف کرادی ہے۔ اس ضمن میں الفلاح انویسٹمنٹس کی جانب سے تعلیم کے عنوان سے ڈزنی کی جدید ترین بچوں کی اینی میٹڈ موی ڈمبو کی اسکریننگ کے موقع پر تعلیمی بچت کا پلان (Taleem by Alfalah Investments)پیش کیا گیا۔ اس حکمت عملی کا مقصد یہ ہے کہ اپنے بچوں کے مستقبل کی منصوبہ بندی کے لئے باقاعدہ انویسٹمنٹس کے ذریعے والدین کی معاونت کی جائے، چاہے وہ سرمایہ کاری کتنی ہی چھوٹی کیوں نہ ہو، اس سے انہیں اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی میں مدد ملے گی۔



اس نئی حکمت عملی میں والدین بچت کی رقم جمع کراسکیں گے اور بچے کی 18 سال عمر ہونے پر الفلاح انویسٹمنٹ کی جانب سے میوچل فنڈز اور ان سالوں کے دوران پہنچنے والا منافع حاصل ہوگا۔

(جاری ہے)

سرمایہ کاری کا دورانیہ پانچ سال سے 15 سال ہے۔ اس حکمت عملی کے تحت جب کبھی سرمایہ کاری کی رقم مقررہ مقدار سے بڑھتی ہے تو بچوں و والدین کو مختلف تحفے و تحائف اور مشاورت فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ اپنے مالیاتی اہداف حاصل کرسکیں۔

اس علاوہ مفت لائف انشورنس کور، اکاوٴنٹ کھلوانے پر مفت تحائف اور اس میں رقم رکھوانے کی میعاد کی کوئی حد نہ ہونا اس پلان کا حصہ ہے۔ یہ اسکیم ہر طرح کی آمدن رکھنے والے گروپوں کے لئے کھلی ہے اور کوئی بھی شخص کم از کم 500 روپے سے اس اسکیم کا حصہ بن سکتا ہے۔

اس موقع پر تقریب میں الفلاح انویسٹمنٹس کے سی ای او ماہین رحمان نے کہا، "اس پلان کو پیش کرنے سے قبل بھرپور تحقیق اور منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

اس کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ جب اپنے بچوں کے مستقبل کی منصوبہ بندی کی جارہی ہو تو ایسے موقع پر صارفین کی ضروریات کو باسہولت، محفوظ اور اس انداز سے پورا کیا جائے کہ انہیں اپنے اوپر مالی بوجھ محسوس نہ ہو۔"

الفلاح انویسٹمنٹس کا مرکزی تصور یہ ہے کہ اپنے صارفین کو ان کی سہولت کے مطابق سرمایہ کاری کی سہولیات فراہم کی جائیں اور بہترین انداز سے مالی مستقبل کے مختلف پہلوں کی منصوبہ بندی کے لئے اشتراک کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :