پشاور،انٹر سٹی فٹبال چمپئن کا آغاز ہوگیا، افتتاحی روز ، ملاکنڈ ، ایبٹ آباد اور نارتھ وزیرستان ٹیموں نے کامیابی حاصل کی

منگل اپریل 20:11

پشاور،انٹر سٹی فٹبال چمپئن کا آغاز ہوگیا، افتتاحی روز ، ملاکنڈ ، ایبٹ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2019ء) پاکستان بھر میں پی ایف ایف کے تعاون سے انٹر سٹی فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میںخیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انٹر سٹی فٹبال ٹورنامنٹ طہماس خان فٹبال سٹیڈیم پشاور میں شروع ہوگئی ، چیمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سینئر نائب صدر اور صوبائی فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ نے کیا ان کے ہمراہ صوبائی فٹبال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری راجہ باسط کمال ، ملک ہدایت سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، افتتاحی میچز میں ایبٹ آباد نے مردان کو صفر کے مقابلے ایک گول سے شکست دی ، نارتھ وزیرستان نے کرم کو دو کے مقابلے چھ گول سے ہرایا ، جبکہ ملاکنڈ نے پشاور کو ایک صفر سے شکست دیدی فٹبال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری راجہ عبدالباسط کمال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں کے پی کے سات ریجن کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ان میں ڈی آئی خان ‘مردان ‘پشاور ‘ملاکنڈ‘ایبٹ آباد ‘کوہاٹ اور بنوں شامل ہیں ‘ٹورنامنٹ ڈی آئی خان اور پشاور میں منعقد ہوگا‘سولہ پلیئر انڈر 23 ہوںگے 1-1-198 یا اس سے بعد میں پیدا ہونیوالے کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرسکتے ہیںٹیم میں چار سینئر کھلاڑی بھی ہوں گے جن کے لئے عمر کی کوئی حد نہیں ہوگی‘انہوں نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ کا کوئی پلیئر شرکت نہیں کرسکتا‘ ٹورنامنٹ پندرہ سے انیس تک پشاور میں منعقد ہوگا جس میں چار ڈویژن کی ٹیمیں شرکت کریں گی ان میں پشاور ‘ایبٹ آباد ‘مردان اور ملاکنڈ شامل ہیں جبکہ کوہاٹ اور بنوں ڈویژن ڈی آئی خان میں کھیلیں گے ‘چاروں صوبوں سے دو دو جبکہ قبائلی اضلاع‘گلگت بلتستان ‘آزاد کشمیر کی ایک ایک ٹیم کوالیفائی کریگی جو بیس اپریل سے تین مئی تک اسلام آباد میں ہونیوالے فائنل رائونڈ میں شرکت کرے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :