احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سوالات ، فریال تالپور کاجواب دینے سے گریز

منگل 16 اپریل 2019 20:32

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سوالات ، فریال تالپور کاجواب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2019ء) سابق صدر آصف علی زر داری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے صحافیوں کے سوالات کاجواب دینے سے گریز کیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافی نے سابق صدر آصف علی زر دار ی کی ہمشیرہ فریال تالپور سے سوال کیا کہ نیب نے ایک اور کیس میں آپ کو طلبی کے سمن جاری کر دیے کیا کہیں گے جس پر فریال تالپور نے جواب دیا نو کمنٹ ۔اس موقع پر صحافی نے فریال تالپور سے سوال کیا کہ بدھ کو نیب نے آپ کو طلب کیا ہے کیا کہیں گی ۔فریال تالپور خاموشی سے گاڑی میں بیٹھ گئیں۔

متعلقہ عنوان :