سابق سینئر وزیر عبد العلیم خان کی درخواست ضمانت پر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی

منگل 16 اپریل 2019 21:13

سابق سینئر وزیر عبد العلیم خان کی درخواست ضمانت پر کارروائی 23 اپریل ..
لاہور۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور آف شور کمپنی کے کیس میں سابق سینئر وزیر عبد العلیم خان کی درخواست ضمانت پر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی کر دی ،ْ جسٹس شہزاد احمد خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عبدالعلیم خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثے اور اختیارات کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا جو الزامات عائد کیے وہ ابھی ثابت ہونا باقی ہیں ،عبدالعلیم خان نے اپنی کمپنی کے لیے اراضی خریدی لیکن نیب نے اراضی خریدنے کی رقم ادا کرنے کے حوالے سے الزامات عائد کیے ۔

عدالت نے کہا کہ پوری دنیا میں ایسا ہوتا جب تک انویسٹی گیشن مکمل نہ ہوجائے گرفتار نہیں کر سکتے ۔عدالت نے عبد العلیم کی درخواست ضمانت پر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی کر دی۔