پاکستان ہاکی فیڈریشن پرجرمانہ،کھیلنے کے پیسے نہیں، جرمانہ کہاں سے دیں شہباز سینئر

انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کے جرمانے کا جواب وکلا کی مشاورت سے دیں گے، گفتگو

منگل 16 اپریل 2019 22:06

پاکستان ہاکی فیڈریشن پرجرمانہ،کھیلنے کے پیسے نہیں، جرمانہ کہاں سے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2019ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر نے کہاہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پاس کھیلنے کیلئے پیسے نہیں ، جرمانہ کہاں سے دیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے پاکستان ہاکی فیڈریشن پرجرمانہ عائد کردیا، پاکستان ہاکی فیڈریشن پرایک لاکھ 70 ہزار یوروز کاجرمانہ کیا گیا،پاکستان ہاکی فیڈریشن پر جرمانہ پروہاکی لیگ میں کمٹمنٹس پورا نہ کرنے کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا گیا۔

سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن شہباز سینئر نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن ( ایف آئی ایچ )کے جرمانے کا جواب وکلا کی مشاورت سے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پروہاکی لیگ میں نہ جانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا فیڈریشن کے پاس کھیلنے کیلئے پیسے نہیں جرمانہ کہاں سے دینگے

متعلقہ عنوان :