پشاور سمیت ملک بھر میں کسٹم کے پندرہ سے زائد گریڈ سترہ اور گریڈ اٹھارہ کے اسسٹنٹ کلکٹرز اور ڈپٹی کلکٹرز کے تبادلے اور تقرریاں کے احکامات جاری

منگل 16 اپریل 2019 22:57

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2019ء) کسٹم کلکٹریٹ پشاور سمیت ملک بھر میں کسٹم کے پندرہ سے زائد گریڈ سترہ اور گریڈ اٹھارہ کے اسسٹنٹ کلکٹرز اور ڈپٹی کلکٹرز کے تبادلے اور تقرریاں کے احکامات جاری کئے ہیں کسٹم کے گریڈ 17اور 18کے متعدد افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں اعلامیہ کے مطابق طاہر اقبال ملک کو ڈپٹی کلکٹر آپریزمنٹ پشاور ، نجیب ارجمند کو ڈپٹی کلکٹر پریونیٹو پشاور ، سیدہ صدف کو اسسٹنٹ کلکٹراپریزمنٹ پشاور ، اسمہ جاوید پراچہ کو اسسٹنٹ کلکٹر آپریزمنٹ پشاور ، ساجد خان کو اسسٹنٹ کلکٹر پریونیٹو پشاور ، سمیت دیگر افسران میں رانا عمیر ارشد ، شاہ فیصل ، اکمل شہزاد ، عمران افضال ، مقبول احمد ، مجید محمود ، محمود فیصل ، عاصم رحمان ، محمد ابراہیم ، طیبہ بخاری ، ریحام اکرام ، محمد اعظم ، نا دیہ سلیم ، اسفند یار وغیرہ شامل ہیں ۔