کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کی مقامی ٹی وی چینل کے صحافی شاہ زیب

جیلانی پر ایف آئی اے کی جانب سے سائیبر قوانین کے تحت مقدمہ کی مذمت Kکے یو جے دستور کے صدر طارق ابوالحسن اور جنرل سیکریٹری محمد عارف خان نے سائبر قانون کو اظہارِ رائے کیآزادی پر قدغن لگانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے

منگل 16 اپریل 2019 23:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2019ء) کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور نے کراچی سے تعلق رکھنے والے مقامی ٹی وی چینل کے صحافی شاہ زیب جیلانی پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی جانب سے توہین آمیز زبان استعمال کرنے کے الزام میں سائیبر قوانین کے تحت مقدمہ درج کرنے کی مذمت کی ہے ، اپنے بیان میں کے یو جے دستور کے صدر طارق ابوالحسن اور جنرل سیکریٹری محمد عارف خان نے سائبر قانون کو اظہارِ رائے کیآزادی پر قدغن لگانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ میڈیا انڈسٹری سے وابستہ صحافی اور دیگر اسٹاف پہلے ہی جبری برترفی، تنخواہوں کی کٹوتی اور عدم ادائیگی سمیت دیگر مشکلات کا شکار ہیں، موجودہ صورتحال میں میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لئے سائیبر قانون کا استعمال ایک نیا طریقہ ہے جو کسی صورت قبول نہیں۔

(جاری ہے)

۔۔کے یو جے کے صدر اور جنرل سیکریٹری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحافی شاہ زیب جیلانی کے خلاف مقدمہ فوری طور پر واپس لیا جائے، صحافی شاہ زیب جیلانی نے مقدمے کے بعد عدالت سے رجوع کیا اور ایک لاکھ روپے زرضمانت کے بدلے انہیں سندھ ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت قبل ازگرفتاری مل گئی ہے ،،،صحافی شاہ زیب جیلانی پر الزام ہے کہ انہوں نے 18 مارچ کے ایک ٹی وی چینل کیپروگرام میں توہین آمیز زبان استعمال کی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر سیاسی نظام میں مداخلت کا بھی الزام عائد کیا۔

#