Live Updates

پی ٹی آئی حکومت نے ملک کوتباہی کے دہانے پر پہنچادیاہے،بیگم سعیدہ مشتاق

اناڑی حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے معیشت دن بدن ہچکولے کھارہی ہے،مسلم لیگی رہنماء

بدھ 17 اپریل 2019 00:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)فیڈرل کیپٹل اسلام آباد کی نائب صدر بیگم سعیدہ مشتاق نے کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو چندماہ میں ہی تباہی کے دہانے پر پہنچا دیاہے،اناڑی حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت دن بدن ہچکولے کھا رہی ہے،فریال تالپور اور مریم نواز پر جے آئی ٹی بنانے میں دیر نہیں لگتی لیکن علیم خان اور بہن عظمیٰ خان کے بیرون ملک اثاثوں پربھی جے آئی ٹی بنا کر انصاف کے تقاضوں کو پوراکرناچاہئیے، سٹیٹ بینک نے تحریک انصاف کے اٹھارہ خفیہ اکائونٹس کا انکشاف کرکے الیکشن کمیشن کو رپورٹ دے دی ہے ،پشاور میٹروبس میں کرپشن کی حیران کن بے قاعدگی اور بدعنوانی سامنے آئی ہے۔

انہوںنے کہاکہ قائد میاں نوازشریف اور شریف خاندان نے تین نسلوں اور تین دہائیوں کا ذاتی کاروبار کاحساب دیا،میاں نوازشریف نے دن رات نیک نیتی ،ایمانداری سے ملک اور قوم کی خدمت کی ہے،میاں نوازشریف نے ملک کو ایٹمی اور معاشی قوت بنایا اور پاکستان کے نوجوانوں کو روشن مستقبل کی امید دی،میاں نوازشریف ہر امتحان میں سرخڑو ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عوام کی زندگیوں میں بہتری اور مثبت تبدیلی کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن) اپنا کرداراداکرتی رہے گی،پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت ملک و قوم کے مسائل حل کرنیکی مکمل صلاحیت رکھتی ہے جب بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) اقتدار میں آئی عوام کی خدمت اور ملکی ترقی کیلئے عملی اقدامات کئے یہی وجہ ہے کہ پاکستانی عوام پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت سے دلی محبت کرتی ہے،،الزامات کی باتیں کرنے والوں کو ماسوائے ندامت کے کچھ نہیں ملا،عام آدمی کی فلاح وبہبود اور بلند معیارزندگی ہماری ترجیح ہوگی،ملکی ترقی میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کا دور حکومت مثالی رہا مگر موجودہ دور میںپاکستان کو ترقی کے راستوں سے پیچھے دھکیل دیاگیا ہے۔

بیگم سعیدہ مشتاق نے کہاکہ آج ملک میں جمہوریت کا تسلسل صرف پاکستان مسلم لیگ(ن) کی جدوجہد اورقربانیوں کا نتیجہ ہے، پاکستان مسلم لیگ(ن) کو آمر اور آمروں کے حواریوں اورموجودہ کٹھ پتلی حکمرانوں کو ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،ملکی سیاست میںمستقبل صرف پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ہے،پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکن او رجیالے اپنے تمام اختلافات بھلا کر متحد ہوجائیں،آخری سانس تک پاکستان مسلم لیگ(ن)میں ہوں،پارٹی کو مضبوط ،متحرک اور فعال کرونگا،سیاسی مخالفین کو منہ توڑ جواب دیں، نااہل اور جھوٹے جعلی مینڈیٹ والے حکمرانوں سے عوام کی جان چھڑائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات