Live Updates

حکومت نے ٹاس کی تھی کہ پرویز خٹک کی قربانی دیں یا علیم خان کی، رانا مشہود

22سال یہ کہا جاتا رہا کہ سسٹم کرپٹ ہے اب وہی لوگ حکومت میں ہیں جو مشرف کے ساتھ تھے،رہنما ن لیگ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 16 اپریل 2019 23:59

حکومت نے ٹاس کی تھی کہ پرویز خٹک کی قربانی دیں یا علیم خان کی، رانا مشہود
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل2019ء) ن لیگ کے رہنما اور پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکررانا مشہود نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ٹاس کی تھی کہ ویز خٹک کو گرفتار کروائیں یا علیم خان کو۔ انہوں نے کہا کہ 22 سال تک تحریکِ انصاف یہ کہتی رہی کہ سسٹم خراب ہے اور پھر مشرف کے ساتھیوں کو حکومت رکھ  لیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے عوام کو سبز باغ دکھائے۔

(جاری ہے)

رانا مشہود نے کہا کہ حمزہ شہباز شریف پر اربوں کی کرپشن کا الزام لگایا جاتا رہا اور آج ان سے سوال صرف 18 کروڑ روپے کا پوچھا جا رہا ہے۔ ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جو لوگ حکومتی جماعت میں چلے گئے نیب ان پر کیسز نہیں چلی رہی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے علیم خان کی قربانی دی ہے، انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف نے ٹاس کر کے فیصلہ کیا کہ کس کی قربانی دی جائے اور اسے گرفتار کروایا جائے اور اس طرح علیم خان پھنس گئے۔ انہوں نے آج حمزہ شہباز شریف کے بیان کا بھی حوالہ دیا کہ حمزہ شہباز شریف نے کہا تھا کہ حکومت ان پر اربوں روپے کے الزامات لگا رہی تھی لیکن اب سوال ان سے صرف 18 کروڑ روپے کا پوچھا گیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات