امریکی صدرٹرمپ نے یمن جنگ سے نکلنے کی قرار داد ویٹو کردی

یہ قرار داد امریکیوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے‘صدر ٹرمپ

بدھ 17 اپریل 2019 12:58

امریکی صدرٹرمپ نے یمن جنگ سے نکلنے کی قرار داد ویٹو کردی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی قیادت میں جاری یمن جنگ سے نکلنے کے لیے کانگریس کی قرار داد ویٹو کر دی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قرار داد غیر ضروری اور آئینی اختیارات کمزور کرنے کی خطرناک کوشش ہے، امریکی فوج عرب ممالک میں صرف انسداد دہشت گردی آپریشن کرتی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ قرار داد امریکیوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ویٹو کی گئی قرارداد میں یمن جنگ میں سعودی عرب کی مدد ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں امریکی سینیٹ نے یمن میں جاری سعودی عرب کی جنگ سے اپنی فوجیں واپس بلانے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔