معاشرے کی اصلاح پوری امت کی زمہ داری ہے ، پاک پرفیشنل فورم

پاک پروفیشنل فورم کے ایگزیکٹو ممبران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں معروف مذہبی سکالر شیخ توصیف الرحمن نے خصوصی شرکت کی، اجلاس کا باقائدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 17 اپریل 2019 12:01

معاشرے کی اصلاح پوری امت کی زمہ داری ہے ، پاک پرفیشنل فورم
الریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2019ء) پاک پروفیشنل فورم کے ایگزیکٹو ممبران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں معروف مذہبی سکالر شیخ توصیف الرحمن نے خصوصی شرکت کی، اجلاس کا باقائدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کا شرف ننھے قاری حافط ریان صدیقی کو حاصل ہوا اور میزبانی کے فرائض فیصل علوی نے ادا کئے ، شیخ توصیف الرحمن کا اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ معاشرے کی اصلاح کی زمہ داری علما اکرام کے ساتھ ساتھ پوری امت پر بھی ہے، باپ پر لازم ہے کہ وہ اپنی اولاد کی اصلاح کرے، ماں کو چاہیے کہ اپنے بچوں کی اصلاح کرے، ایک بھائی دوسرے بھائی کی اصلاح کرے حتہ کہ ایک مسلمان دوسرے مسلمان کی اصلاح کے لئے فکر مند ہو، معاشرے کی اصلاح صرف اور صرف نبی کریم کے راستے پر چلنے اور توحید پر ایمان لانے میں ہے، لوگوں کا ہجوم جمع کر لینا کامیابی نہیں، کامیابی صرف اور صرف سیرات مستقیم پر منحصر ہے ، اصلاح معاشرے کے لئے ضروری ہے کہ سب سے پہلے توحید کو سمجھا جائے، درحقیقت انسانوں کو انسانوں کی بجائے اللہ کے آگے جھکانے کا نام توحید ہے اور اس کا بہترین حل یہ ہے کہ اللہ تعالی سے جڑے رہیں، برائی پر خاموشی اختیار کرنا بھی غلط ہے، ایک سوال کے جواب میں کہ دعوت دین کس طرح کرنی چاہیے اس پر ان کا کہنا تھا کہ دعوت دین کسی بھی انداز میں ہو لیکن پیغام وہی ہو جو کہ اللہ اور اس کے رسول نے اپنی امت کو دیا، ایک اور سوال کے جاب میں کہ آج کے دور میں تبلیغ غیر مسلم کو دینی چاہیے یا پھر مسلمانوں کی اصلاح ہر زیادہ توجہ دینی چاہیے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ غیر مسلم کو اسلام کی دعوت دینا ایک طرح کا منافع بخش کام ہے اور مسلم معاشرے کی اصلاح ایسے ہی ہے جیسا کہ آپ کے پاس زر موجود ہو، ٹویٹر، فیس بک اور واٹس اپ پر اسلامی پیغامات شیئر کرنے کے بارے میں کہا کہ اگر اس عمل کو اگر خالص تر اسلام کی اشاعت کے لئے استعمال کیا جائے تو اس میں کوئی برائی نہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس کا اہتمام حافط عمران کی طرف سے کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :