کراچی میں طوفان:ماہی گیروں کی 3 لانچیں اور 38 مچھیرے لاپتہ

تین لانچیں گھوڑا باڑی کے کھلے سمندر میں طوفانی سمندری لہروں کا شکار ہوئیں. فشری سیکورٹی

بدھ 17 اپریل 2019 12:24

کراچی میں طوفان:ماہی گیروں کی 3 لانچیں اور 38 مچھیرے لاپتہ
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 اپریل۔2019ء) کراچی اور اطراف میں حالیہ طوفانی ہواﺅں سے کراچی کے ماہی گیروں کی 3 لانچیں اور 38 مچھیرے لاپتہ ہیں. فشری سیکورٹی ذرائع کے مطابق تین لانچیں گھوڑا باڑی کے کھلے سمندر میں طوفانی سمندری لہروں کا شکار ہوئیں،ایک لاپتہ لانچ فضل اکبر کا ناخدا فشری پہنچنے میں کامیاب ہوا ہے یہ لانچ اور 18 ماہی گیر نہیں ملے.

فشری سیکورٹی انچارج ناصر بونیری کا کہنا ہے کہ شکار کیلئے گئی لانچ العزیزی 15 ماہی گیروں سمیت لاپتہ ہے جس کے عملے سے تین دن سے رابطہ بھی منقطع ہے.

(جاری ہے)

طوفان ہوا کے سبب ڈوبنے والی لانچ الجیلانی کے 8 ماہی گیروں کو بچا لیا جس کے تین لاپتہ ہیں‘حادثہ کا شکار لانچ مدبر 12 ماہی گیروں سمیت واپس پہنچ گئی، 2 لاپتہ ہیں جبکہ فشری سیکورٹی میری ٹائم سیکورٹی نے کئی ماہی گیروں کو بحفاظت پہنچایا.

سیکورٹی انچارج ناصر بونیری کے مطابق لاپتہ 38 ماہی گیروں کی تلاش کا کام آج ایدھی فاونڈیشن کے تعاون سے شروع ہوگا. دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان ہے‘ اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالا، مالا کنڈ، ہزارہ، مردان، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے کئی علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان ہے.

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ملک بھر میں بارشوں سے 39 افراد جاں بحق اور 135 زخمی ہوئے ہیں جبکہ پنجاب اور سندھ میں فصلوں کوبھی نقصان پہنچا ہے زرعی ماہرین نے پیداوار کم رہنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے. اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں طوفانی ہوا اور بارش سے آم کے باغات ا±جڑ گئے ہیں اور کیریاں درختوں سے گرگئیں. سیکورٹی انچارج ناصر بونیری کے مطابق لاپتہ 38 ماہی گیروں کی تلاش کا کام آج ایدھی فاونڈیشن کے تعاون سے شروع ہوگا.