Live Updates

اگر ملک میں صدارتی نظام لگایا گیا تو صوبے آپ سے الگ ہو جائینگے ،رانا ثناء اللہ

سلیمان شہباز شریف باہر سے پیسہ ملک میں لائے ، باہر سے پیسہ پاکستان بھیجنا کوئی منی لانڈرنگ نہیں ہے، سابق صوبائی وزیر کا انٹرویو

بدھ 17 اپریل 2019 13:20

اگر ملک میں صدارتی نظام لگایا گیا تو صوبے آپ سے الگ ہو جائینگے ،رانا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2019ء) سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ اگر ملک میں صدارتی نظام لگایا گیا تو صوبے آپ سے الگ ہوجائینگے ،سلیمان شہباز شریف باہر سے پیسہ ملک میں لائے ، باہر سے پیسہ پاکستان بھیجنا کوئی منی لانڈرنگ نہیں ہے ۔ ایک انٹرویومیں راناثناء اللہ نے کہاکہ نیب کی تحویل میں ایسے لوگ ایک ایک سال سے پڑے ہیں جن کا کوئی قصور نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سلیمان شہباز سیاست میں نہیں اور نہ ہی وہ سیاست کررہے ہیں، جو الزامات ان پر لگے وہ منی لانڈرنگ نہیں۔انہوںنے کہاکہ سلیمان شہباز تو باہر سے پیسہ لائے اور یہاں لگایا اور باہر سے پیسہ پاکستان بھیجنا کوئی منی لانڈرنگ نہیں۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان ایک کاروباری خاندان ہے،یہ لوگ ایک زمانے سے اپنا بزنس کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان اس ملک کو تباہ کردیگا۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ اگر ملک میں صدارتی نظام لایا گیا تو صوبے آپ سے الگ ہو جائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات