شہباز شریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت کے خلاف نیب کی اپیلوں کی سماعت کل ہوگی

نعیم بخاری نے سپریم کورٹ میں پیش ہونے سے معذرت کرلی ، 22اپریل کے بعد سماعت مقرر کر نے کی استدعا

بدھ 17 اپریل 2019 13:37

شہباز شریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت کے خلاف نیب کی اپیلوں کی سماعت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2019ء) سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت کے خلاف نیب کی اپیلوں کی سماعت کل جمعرات کو ہوگی ،سینئر وکیل نعیم بخاری نے سپریم کورٹ میں پیش ہونے سے معذرت کرتے ہوئے کیس 22اپریل کے بعد مقرر کر نے کی استدعا کی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیب کے وکیل معروف قانون داد نعیم بخاری نے 18 اپریل کو سپریم کورٹ میں پیش ہونے سے معذرت کرلی، انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ میڈیکل چیک اپ کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔

نعیم بخاری نے کہاکہ انہوں نے نیب کے مقدمات میں پیش ہونے کی درخواست قبول کرلی ہے، نیب سے مقدمات کی پیروی کیلئے کوئی فیس نہیں لے رہا۔نعیم بخاری نے عدالت سے کیس 22 اپریل کے بعد مقرر کرنے کی استدعا کردی۔ یاد رہے کہ کورٹ آف پاکستان میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت کیخلاف نیب کی اپیلیں جمعرات 18اپریل کو مقرر ہیں ۔