ایبٹ آباد، ناصر عباسی نے محمد علی کو شکست دیکر پاٹ بلیک سنوکر چیمپئن شپ اپنے نام کرلی

بدھ 17 اپریل 2019 13:53

ایبٹ آباد، ناصر عباسی نے محمد علی کو شکست دیکر پاٹ بلیک سنوکر چیمپئن ..
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2019ء) ناصر عباسی نے محمد علی کو شکست دیکر پاٹ بلیک سنوکر چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مشتاق احمد اور طارق محمود تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

پاٹ بلیک سنوکر خرم شہزاد کے زیر اہتمام پاٹ بلیک سنوکر چیمپئن شپ کا فائنل ہزارہ کے ٹاپ سیڈ کھلاڑی ناصر عباسی اور محمد علی کے درمیان کھیلا گیا، پہلے دو فریم میں ناصر عباسی نے کامیابی حاصل کی جبکہ تیسرے فریم میں محمد علی نے کامیابی حاصل کی اور اگلے دونوں فریم میں ناصر عباسی نے کامیابی اپنے نام سمیٹتے ہوئے بیسٹ آف فائیو مرحلہ کا فائنل اپنے نام کر دیا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مشتاق احمد اور سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود نے کہا کہ آئوٹ ڈور کھیل کے ساتھ ساتھ ان ڈور کھیلوں پر بھی توجہ دینا ہوگی کیونکہ سنوکر ایک واحد کھیل ہے جس میں پاکستان دو بار عالمی چیمپئن بنا اور یہ بڑے اعزاز کی بات ہے، حکومت اس کھیل کی خصوصی سرپرستی کرے تاکہ نئے ٹیلنٹ کو مواقع مل سکیں اور ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنا نام روشن کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :