پاکستان کے سابق صدر فیلڈ مارشل ایوب خان کی 45 ویں برسی پرسوں منائی جائے گی

بدھ 17 اپریل 2019 13:56

پاکستان کے سابق صدر فیلڈ مارشل ایوب خان کی 45 ویں برسی پرسوں منائی جائے ..
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2019ء) پاکستان کے سابق صدر فیلڈ مارشل ایوب خان کی 45 ویں برسی پرسوں جمعہ کو منائی جائے گی۔ سابق صدر مملکت ایوب خان 14 مئی 1907ء کو ہری پور ہزارہ میں پیدا ہوئے، انہیں پاکستانی فوج کے سب سے کم عمر اور سب سے زائد رینکس حاصل کرنے والے فوجی کا اعزاز حاصل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جنگ عظیم دوئم میں بطور کپتان حصہ لیا، قیام پاکستان کے بعد 1948ء میں انہیں مشرقی پاکستان میں پاکستانی فوج کا سربراہ بنایا گیا، موصوف محمد علی بوگرہ کے دور میں وزیر دفاع کے فرائض بھی سرانجام دیتے رہے ہیں۔

سال 1958ء کے مارشل لاء میں ایوب خان کو چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر بنا دیا گیا۔ بعد میں وہ صدر پاکستان بنے۔ وہ 1958ء سے لیکر 1969ء تک پاکستان کے صدر رہے، 19 اپریل 1974ء کو 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مرحوم ہری پور میں آبائی گائوں میں مدفون ہیں۔