ایبٹ آباد میں بارشوں کے باعث موسم ایک بار پھر سرد ہو گیا،

شہریوں نے گرم ملبوسات کا استعمال دوبارہ سے شروع کر دیا

بدھ 17 اپریل 2019 14:11

ایبٹ آباد میں بارشوں کے باعث موسم ایک بار پھر سرد ہو گیا،
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2019ء) ایبٹ آباد میں بارشوں کے باعث موسم ایک بار پھر سرد ہو گیا۔ بدلتے موسم کے باعث سردی میں اضافہ سے شہریوں نے گرم ملبوسات کو استعمال دوبارہ سے شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں دو دنوں سے وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے تاہم بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کے باعث موسم ایک بار پھر سرد ہو گیا ہے، سردی کی شدت بڑھنے کے باعث لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال ایک مرتبہ پھر شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل موسم کی تبدیلی کے باعث لوگوں نے گرم ملبوسات جمع کر کے پیٹیوں میں رکھ دیئے تھے تاہم بارش کے دوبارہ سلسلہ نے یکدم موسم کو تبدیل کر دیا، گذشتہ رات ہونے والی بارش نے شہریوں کو دوبارہ سویٹرز اور ملبوسات پہنچنے پر مجبور کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آئندہ ایک دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ ان بارشوں کے فصلوں اور نئے لگائے گئے درختوں پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :