این ڈی ایم اے کی ملک بھر میں جاری حالیہ بارشوں سے مختلف حادثات کی وجہ سے 39 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

بدھ 17 اپریل 2019 14:21

این ڈی ایم اے کی ملک بھر میں جاری حالیہ بارشوں سے مختلف حادثات کی وجہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2019ء) این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں جاری حالیہ بارشوں سے مختلف حادثات کی وجہ سے 39 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے این ڈی ایم اے کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں جاری بارشوں سے 10 افراد جاں بحق جبکہ 56 زخمی ہو گئے، بلوچستان میں 11 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق فاٹا میں بھی حالیہ بارشوں سے 12 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو گئے جبکہ سندھ میں بارشوں سے 5 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوئے ہیں۔این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں جاری حالیہ بارشوں سے 80 گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔