شدید بارشیں ،ضلعی انتظامیہ کاسول ڈیفنس اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ سمیت تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ

اجلاس میں لوگوں کو اپنی جان اور گاڑیوں کی حفاظت کی خاطر بلاوجہ گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت

بدھ 17 اپریل 2019 14:21

شدید بارشیں ،ضلعی انتظامیہ کاسول ڈیفنس اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ سمیت تمام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2019ء) ضلعی انتظامیہ نے شدید بارشوں کے بعد سول ڈیفنس اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ سمیت تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں اگلے اڑتالیس گھنٹوں تک شدید طوفانی ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی کی ہے جس کے باعث ضلعی انتظامیہ نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور سول ڈیفنس سمیت تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیا۔ صحت ، سول ڈیفنس اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا ضلعی انتظامیہ نے بدھ کی صبح ہنگامی اجلاس ہوا جس میں لوگوں کو اپنی جان اور گاڑیوں کی حفاظت کی خاطر بلاوجہ گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کردی۔

متعلقہ عنوان :