سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خصوصی سی پیک کمیٹی کا اجلاس بغیر کارروائی کے ملتوی

بدھ 17 اپریل 2019 14:22

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خصوصی سی پیک کمیٹی کا اجلاس بغیر کارروائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2019ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خصوصی سی پیک کمیٹی کا اجلاس سینیٹر شیری رحمان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران کمیٹی نے وزیر منصوبہ بندی وترقی مخدوم خسروِ بختیار کی غیر حاضری پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک ایک اہم قومی منصوبہ ہے جس کو سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے،سیکرٹری پلاننگ کمیشن ظفرحسن نے کہا کہ آ ج وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ای سی سی میں مصروف تھے اس لئے وہ نہیں آ سکے۔

کمیٹی کے ارکان نے وفاقی وزیر کی عدم موجودگی کے باعث اجلاس کی کارروائی میں شرکت کرنے سے انکار کردیا۔جس کی وجہ سے کمیٹی کا اجلاس بغیر کارروائی کے ملتوی کر دیا۔اجلاس میں چیئرمین نجکاری بورڈ ہارون شریف ،سینیٹر محمد علی شاہ،ڈاکٹر سکندرماندھڑو،محمد اعظم خان سواتی،عطاء الرحمن،محمد جاوید عباسی نے شرکت کی۔