عراق کے بلاک 8 میں مدائن۔1نامی کنوئیں کی کھدائی ،

پی پی ایل بیرون ملک تیل وگیس تلاش کرنے والی پاکستان کی پہلی کمپنی بن گئی

بدھ 17 اپریل 2019 14:46

عراق کے بلاک 8 میں مدائن۔1نامی کنوئیں کی کھدائی ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2019ء) پی پی ایل بیرون ملک تیل وگیس تلاش کرنے والی پاکستان کی پہلی کمپنی بن گئی۔ اس کامیابی کی وجہ سے پی پی ایل کا نشان عالمی انرجی نقشے پر واضح ہو گیا ہے۔ پی پی ایل عراق کے بلاک 8 میں یہ کھدائی کررہی ہے، اس کنویں کو مدائن۔1 کا نام دیا گیا ہے۔ 14 اپریل سے یہ کھدائی ایسے علاقے میں ہورہی ہے جہاں تیل وگیس کے وسیع ذخائر ہیں۔

یہ کمپنی چائنیز کمپنی دی پیک کنٹریکٹر کے ساتھ عراق میں کام کر رہی ہے۔ اس سلسلہ میں وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پی پی ایل کی انرجی مارکیٹ میں کامیابی خوش آئند خبر ہے۔ یہ پٹرولم ڈویژن کی بھی کامیابی ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ ہماری قوم میں بہت سے باصلاحیت لوگ موجود ہیں جو کہ ہر مشکل کا سامنا کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

کھدائی تھری ڈی سیسمک سروے کے بعد کی جارہی ہے اور یہاں سے پانچ ہزار میٹر گہرائی میں یومیہ 200 سے 300 ملین مکعب فٹ گیس ملنے کی توقع ہے۔

یہ سروے تین سو مربع کلومیٹر کے رقبے پر کیا گیا ہے جبکہ مکمل رقبہ چھ سو مربع کلومیٹر کا ہے۔اس کے علاوہ مدائن۔1 میں اور بھی زخائرموجود ہیں۔غلام سرور خان نے پی پی ایل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آئل اور گیس سیکٹر میں حکومتی اصلاحات کی وجہ سے جلد مثبت اثرات بھی آنا شروع ہو جاییں گے۔