کراچی پلیئرز شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کا قیام

بدھ 17 اپریل 2019 14:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2019ء) شہر قائد میں شوٹنگ بال کھیل کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے کراچی کے شوٹنگ بال کھلاڑیوں نے ’’ کراچی پلیئرز شوٹنگ بال ایسوسی ایشن‘‘ قائم کرلیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گزشتہ روز واحد سپورٹس گرائونڈ پر شوٹنگ بال کھلاڑیوں اور سپورٹس آرگنائزز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کراچی پلیئرز شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کی تنظیمی ڈھانچے کو حتمی شکل دیا گیا، جس کے مطابق ایسوسی ایشن کا سر پرست اعلیٰ سماجی و کھیلوں کے حوالے سے معروف شخصیت خالد جمیل شمسی کو سرپرست اعلیٰ، محمد سلیم خمیسانی کو سر پرست جبکہ قمر السلام کو صدر، محمد حسنین کو جنرل سیکریٹری، افتخار زیدی کو سنیئر نائب صدر، جمیل احمد، اسرار زیدی اور شعیب الحق کو نائب صدر، محمد عاصم جوائنٹ سیکریٹری سیکریٹری اطلاعات محمد حنیف خان اور محمد شمیم کو فنانس سیکریٹری منتخب کیا گیا۔

ممبرز ایگزیگٹیو کمیٹی میں محمد اسماعیل، ملک ناصر، جاوید احمد، محمد تحسین شامل ہوںگے۔ کراچی پلیئرز ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ شہر کے تمام اضلاع میں شوٹنگ بال کھیل کو فروغ کے ساتھ سرکاری اور نجی اداروں کے تعاون سے شوٹنگ بال کورٹ تعمیر کیا جائے گا۔