کوٹلی‘ آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن آزاد کشمیر ( ایپکا) کی کال پر ملازمین تنظیموں نے کام چھوڑ ہڑتال شروع کر دی

ملازمین بدھ کی صبح سویرے ہی کام چھوڑ کر کچہری میں اکٹھے ہوئے اور احاطہ کچہری کا چکر لگاتے ہوئے پریس کلب میں اکٹھے ہوگئے

بدھ 17 اپریل 2019 14:55

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2019ء) آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن آزاد کشمیر ( ایپکا) کی کال پر ملازمین تنظیموں نے کام چھوڑ ہڑتال شروع کر دی ۔ ملازمین نے صبح سویرے ہی کام چھوڑ کر کچہری میں اکٹھے ہوئے اور احاطہ کچہری کا چکر لگاتے ہوئے پریس کلب میں اکٹھے ہوئے ۔ مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کر رہے تھے ۔

’’ سیکرٹری مالیات ہائے ہائے ، ظلم و ستم ہائے ہائے ہائے، ظلم کے ضابطے ہم نہیںمانتے، ہمارے مطالبات پورے کرو۔‘‘ پریس کلب میںمظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ۔ فنی ملازمین کے صدر اعجاز شاہ سوار کی بحالی اور 20 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لئے ملازمین تنظیموں کا احتجاج کا اعلان ۔

(جاری ہے)

’’کالے قانون‘‘ سے ملازمین کی جبری فراغت قابل قبول نہیں، 20 نکات منظور بھی کیے گئے تو اعجاز شاہ سوار کی بحالی تک احتجاج جاری رہے گا ، ایپکا ملازمین ضلع کوٹلی نے مرکزی قیادت کے فیصلے کی روشنی میں اپنے بیس نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری اور فنی ملازمین آزادکشمیر کے صدر اعجاز شاہ سوار کی سپیشل پاور ایکٹ کے تحت فراغت کے خلاف قلم چھوڑ ہڑتال شروع کر دی ۔

۔ ایپکا ضلع کوٹلی کے صدر سردار گلفراز ، ضلعی صدر فنی ملازمین سردار محمد علی ہماری ڈیمانڈ جائز اور مناسب ہے ۔جس کے لئے ہم نے پر امن طور پر اپنے حقوق کی آواز بلند کی ہے ۔ لیکن کالے قوانین کے تحت جس طرح ملازمین کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے اس سے ملازمین کا اپنے حق کے لئے انتہائی قدم اٹھانے کے لئے مشاورت جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فنی ملازمین آزاد کشمیر صدر اعجاز شاہ سوار کو جس طرح نشانہ بنایا گیا ہے فارغ کیا گیا ہے وہ ناقابل قبول ہے ۔

ہمارے جائز مطالبات جو کہ بیس نکات پر مشتمل ہیں ان میں یوٹیلٹی الاؤنس،برقیات ملازمین کی اپ گریڈیشن،سالانہ ترقی 2016 ،نیلم جہلم کے ملازمین کو ہارڈ ایریا الاؤنس کی ادائیگی/ منظوری،بجٹ بک میں تصیح ، دفتری اوقات کار میں تبدیلی،ترقیابی کے لئے تعلیمی قدغن کا خاتمہ ،عارضی ملازمین کو مستقل کیا جائے ،جی پی ایف پر منافع,مختلف کیڈرز کی اپ گریڈیشن ،تکمیل سروس سٹرکچر لائبریری اسسٹنٹس/ لیبارٹری اسسٹینس اور کمپیوٹر لیب اسسٹنٹس ،سروس قواعد کا فوری اجراء،ملازمین تنظیموں پر پابندی کے ایکٹ 2016 ء کا خاتمہ ، ایڈمن آفیسر، بجٹ آفیسر کی اپ گریڈیشن ، بلا امتیاز ادائیگی ہیلتھ الاؤنس ملازمین محکمہ صحت عامہ ،سالانہ اے سی آرز اور سلیکشن بورڈ کی بروقت تکمیل ،آزاد کشمیر کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7.5% اضافہ کی ادائیگی ، سرکاری ملازمین چھ مرلہ رہائشی سکیموں پر عملدرآمد ٹی اے ڈی اے کی نئی شرح پر ادائیگی ،زکوة منافع فنڈز کے ملازمین کی نارمل میزانیہ پر منتقلی شامل ہے ۔

ملازمین تنظیموں نے متفقہ طور پر یہ تمام تنظیموں کا مشترکہ کاز ہے جس کے لئے ہم سب ایک ہیں ۔ اس موقع پر سردار محمد بشارت صدر لوکل ایمپلائز ،سردار فیاض ،سردار ندیم ظفر ،تصور حسین گورسی ،سردار معروف مرکزی رہنما ایپکا،سردار خضر حیات ، راجہ نشاد،جاوید ہاشمی،چوہدری سعید اختر،اور دیگر بھی شامل تھے ۔