Live Updates

شہباز شریف پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی شخصیت سے ملاقات کر رہے ہیں

سینئیر صحافی و تجزیہ کار نے شہباز شریف کے حوالے سے خبر دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 17 اپریل 2019 15:38

شہباز شریف پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی شخصیت سے ملاقات کر رہے ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اپریل 2019ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار سعید قاضی نے بتایا کہ شہباز شریف نے جہانگیر ترین سے رابطہ کیا ہے یا ان سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی پاکستان کے اہم اور مرکزی رہنما جہانگیر ترین سے رابطے کی وجہ اسٹیبلشمنٹ سے ان کے کمزور ہوتے تعلقات ہیں کیونکہ شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف سے خود کو الگ نہیں کر سکے اسی لیے ان کی اسٹیبلشمنٹ سے خفیہ انڈراسٹینڈنگ ختم ہو گئی۔

اس کی ایک وجہ اور بھی ہے کہ نواز شریف اکیلے چلنے کے قائل نہیں تھے، وہ یہی کہتے تھے کہ آپ سب آئیں اور مل کر کام کریں تاکہ اس کا فائدہ سب کو ہو۔ جبکہ شہباز شریف اکیلے چلنے کے قائل تھے۔ شہباز شریف جب وزیراعلیٰ تھے تو یہ کسی سے ملاقات بھی نہیں کرتے تھے۔

(جاری ہے)

نہ شہباز شریف کسی ایم این اے سے ملاقات کرتے تھے اور نہ ہی کسی ایم پی سے ملاقات کرتے تھے۔

جبکہ اٹھارہ اٹھارہ وزارتیں خود اپنے پاس رکھتے تھے۔ پروگرام میں موجود چوہدری غلام حسین نے کہا کہ شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کہتی تھیں کہ میں بڑے گھر کے خلاف ہوں ، لیکن اب پتہ چلا ہے کہ سرکاری خزانے سے تین فلیٹس تہمینہ درانی کو بھی لے کر دئے جا چکے ہیں۔واضح رہے کہ نیب کی کارروائیوں اور انکوائریوں کے بعد مسلم لیگ ن کی جانب سے این آر او حاصل کرنے کی کوششوں کی خبریں ایک مرتبہ پھر سے گردش کر رہی ہیں۔ یہی نہیں بلکہ مسلم لیگ ن کے اندر کئی فارورڈ بلاک بھی بن رہے ہیں جو پارٹی قیادت کی لوٹ مار اور کرپشن کا کسی صورت دفاع کرنے کو تیار نہیں ہیں ، انہوں نے صاف کہہ دیا ہے کہ جلد ہی ہم پارٹی سے خود کو علیحدہ کر لیں گے کیونکہ ہم قیادت کی لوٹ مار کا دفاع نہیں کر سکتے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات