سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات،پرچے آوٹ ہوگئے، طلبہ نے دل کھول کر نقل کی

میڈیا کو امتحانی مراکز کی کوریج سے روکنے والی بورڈ انتظامیہ نقل روکنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آئی

بدھ 17 اپریل 2019 16:01

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات،پرچے آوٹ ہوگئے، طلبہ نے دل کھول ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2019ء) سندھ میں میٹرک اور انٹر بورڈ انتظامیہ منہ دیکھتی رہ گئی۔ بدھ کو ہونے والے پرچے بھی آئوٹ ہوگئے۔ طلبہ نے دل کھول کر نقل کی۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں نقل مافیا بے قابو ہوگیاہے۔ امتحانات میں مسلسل تیسرے روز بھی پرچہ آوٹ ہوگیا۔ مطالعہ پاکستان کا پرچہ مقررہ وقت سے 30 منٹ پہلے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

ذرائع نے بتایاکہ پرچے کے ساتھ حل شدہ جوابات بھی وٹس ایپ گروپ پر دستیاب تھے۔

(جاری ہے)

سندھ کے مختلف شہروں میں طلبہ کی تو جیسی موجیں ہی ہوگئیں۔ اور وہ موبائل فون کی مدد سے پرچہ چھاپتے نظر آئے۔اسی طرح بدھ کو انٹر کے طلبہ کو بھی نقل مافیا نے مایوس نہیں کیا ۔ ریاضی کا پرچہ پیپر شروع ہونے سے 45منٹ پہلے سوشل میڈیا پر دستیاب تھا۔میڈیا کو امتحانی مراکز کی کوریج سے روکنے والی بورڈ انتظامیہ نقل روکنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہی ہے۔ تعلیمی بورڈز کی طرف سے نقل میں سوشل میڈیا کا استعمال روکنے کے لئے ایف آئی اے سے رابطہ کیا جانا بھی بے سود ثابت ہوا ہے۔