کپتان کر پٹ ما فیا کے احتسا ب کاوعدہ پور ا کررہاہے ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

سعو دی شہزداوں کا پاکستان کیلئے پیکیج اور امام کعبہ کی پاکستان آمد خیر وبر کت اور ہوا کا تازہ جھو نکا ہے

بدھ اپریل 16:11

کپتان کر پٹ ما فیا کے احتسا ب کاوعدہ پور ا کررہاہے ‘ڈاکٹر شاہد صد یق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2019ء) تحریک انصاف کے بانی رکن سا بق انچارج میڈ یا سیل پی ٹی آ ئی پنجا ب مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ ساری دنیا جانتی ہے کہ مریم اورنگز یب کی لیڈر شپ چور اور جھو ٹی ثا بت ہو چکی ہے شریف فیملی کی چوری اور جھو ٹ پکڑے جانے پر ہی وہ نااہل ہو ئے تھے پی ٹی آئی کو نااہلی کا طعنہ دینے کی بجائے مریم اورنگز یب مسلم لیگ ن کی قیاد ت کے کر تو تو ں کا جا ئزہ لیںکہ انہو ں نے قوم کے سا تھ کتنے جھو ٹ بو لے ۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مو جو دہ حکومت کے کڑے احتسا ب سے سب کی چیخیں نکل رہی ہیں کئی سا لو ں سے ملک لو ٹنے والے بو کھلا ہٹ کا شکار ہے پی ٹی آئی حکومت نے قوم سے کبھی جھو ٹ نہیں بو لا کپتان نے قوم سے کہاتھاکہ بر سر اقتدار آ کر سب چورو ں اور ڈاکو ں کااحتسا ب کروں گا کپتان اپنے وعدے پر قا ئم ہیں اور احتسا ب شروع ہو چکا ہے انہو ں نے کہاکہ مریم اورنگز یب کے قیاد ت کو پہلے پرانے کیسو ں کا سامنا تھا جو ان پر فر ینڈ لی حکومتو ں پر بنے تھے لیکن اب جو ان پر کیس بننے جا رہے ہیں اس میں چور ی شدہ پیسہ واپس کرنے کے سوا ان کے پاس کو ئی چارہ نہیں ہو گا انہو ںنے کہا زرداری اور شریف خاندان کا اصل چہرے عوام کے سامنے آ چکا ہے اب بھی گلی محلو ں سے آوازیں آرہی ہے کہ گلی گلی میں شور ہے زرداری اور نواز شریف چورہے انہو ں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت ملک کو تر قی کے راستے پر گامز ن کر نے میں کا فی حد تک کامیا ب ہو چکی ہے سعو دی شہزداوں کا پاکستان کیلئے پیکیج اور امام کعبہ کی پاکستان آمد خیر وبر کت اور ہوا کا تازہ جھو نکا ہے کر پٹ ما فیا پا نچ سا ل انتظار کرے حکومت کہیں نہیں جا رہی ہے آ ئندہ انتخا با ت بھی پی ٹی آئی کارکرد گی کی بنیاد کر جیتے گی۔