حکومت کی ملکیتی کمپنی پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے عراق میں گیس کی تلاش کیلئے کنویں کی کھدائی شروع کردی

بدھ اپریل 16:37

حکومت کی ملکیتی کمپنی پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے عراق میں گیس کی تلاش ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2019ء) حکومت کی ملکیتی کمپنی پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے عراق میں گیس کی تلاش کیلئے کنویں کی کھدائی شروع کردی۔ وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہاکہ آئل اور گیس سیکٹر میں حکومتی اصلاحات کی وجہ سے جلد مثبت اثرات بھی آنا شروع ہو جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ کامیابی کی وجہ سے پی پی ایل کا نشان عالمی انرجی نقشے پر واضح ہو گیا ہے، پی پی ایل عراق کے بلاک 8 میں یہ کھدائی کررہی ہے ،اس کنویں کو مدائن1 کا نام دیا گیا ہے۔

14 اپریل سے یہ کھدائی ایسے علاقے میں ہورہی ہے جہاں تیل وگیس کے وسیع ذخائر ہیں۔ یہ کمپنی چائنیز کمپنی ذی پیک کنٹریکٹر کے ساتھ عراق میں کام کر رہی ہے اس سلسلے میں وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا کہ پی پی ایل کی انرجی مارکیٹ میں کامیابی ایک خوش آئند خبر ہے،یہ پٹرولم ڈویژن کی بھی کامیابی ہے،اس سے واضح ہوتا ہے کہ ہماری قوم میں بہت سے باصلاحیت لوگ موجود ہیں جو کہ ہر مشکل کا سامنا کر سکتے ہیں،یہ کھدائی تھری ڈی سیسمک سروے کے بعد کی جارہی ہے اور یہاں سے پانچ ہزار میٹر گہرائی میں یومیہ 200 سے 300 ملین مکعب فٹ گیس ملنے کی توقع ہے،یہ سروے تین سو مربع کلومیٹر کے رقبے پر کیا گیا ہے ، مکمل رقبہ چھ سو مربع کلومیٹر کا ہی.اس کے علاوہ مدائن۔

(جاری ہے)

1 میں بیشتر ذخائر اور بھی موجود ہیں۔غلام سرور خان نے پی پی ایل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آئل اور گیس سیکٹر میں حکومتی اصلاحات کی وجہ سے جلد مثبت اثرات بھی آنا شروع ہو جائیں گے۔