سپیکر قومی اسمبلی سے وفاقی محتسب سید طاہر شہباز کی ملاقات ، انصاف کی فراہمی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، انصاف ہر معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے، انصاف کی عدم فراہمی قوموں کی تباہی کا سبب بنتی ہے،انصاف کا حصول عوام کے بنیادی حقوق میں شامل ہے ،فوری فراہمی کو یقینی بناناریاست کی آئینی ذمہ داری ہے، اسد قیصر

بدھ 17 اپریل 2019 16:52

سپیکر قومی اسمبلی سے وفاقی محتسب سید طاہر شہباز کی ملاقات ، انصاف کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2019ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، انصاف ہر معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے، انصاف کی عدم فراہمی قوموں کی تباہی کا سبب بنتی ہے،انصاف کا حصول عوام کے بنیادی حقوق میں شامل ہے ،فوری فراہمی کو یقینی بناناریاست کی آئینی ذمہ داری ہے۔

بدھ کو یہاں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرسے و فاقی محتسب سید طاہر شہباز نے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی جس میں ملک میں انصاف کی فراہمی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوںنے کہاکہ انصاف ہر معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے، انصاف کی عدم فراہمی قوموں کی تباہی کا سبب بنتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ انصاف کا حصول عوام کے بنیادی حقوق میں شامل ہے اور اس کی فوری فراہمی کو یقینی بناناریاست کی آئینی ذمہ داری ہے۔انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٴْٹھا رہی ہے۔ سپیکرقومی اسمبلی نے کہاکہ وفاقی محتسب کی جانب سے خدمات کی فراہمی میں جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہاکہ عوام کی جانب سے شکایت کے ازالے اور انہیں انصاف کی فراہمی میں وفاقی محتسب کا کردار قابلِ ستائش ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوامی شکایات پر فوری ایکشن لے کر انہیں جلد حل کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ وفاقی محتسب کے کردار کو اجاگر کرنے کے لئے مختلف کانفرنسز اور سیمینارز کا انعقاد انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں انصاف ہو گا تو ترقی وخوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

انہوں نے کہاکہ عوام تک رسائی میں اضافے کو یقینی بنانے کے لئے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کا استعمال وقت کی اہم ضروت ہے۔سپیکرقومی اسمبلی نے وفاقی محتسب کو انصاف کی فراہمی کے عمل میں اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وفاقی محتسب نے کہاکہ اسپیکرکی اس حوصلہ افزائی پر ان کا شکرگزار ہوں، ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کے ہر شہری کو فوری اور سستا انصاف فراہم کیاجائے۔وفاقی محتسب نے کہاکہ جدید انفارمیشن ٹیکنالاجی کے ذریعہ عوام تک رسائی کو یقینی بنائیں گے ۔وفاقی محتسب نے ا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو وفاقی محتسب کی سال 2018کی رپورٹ بھی پیش کی۔