(ن) لیگ عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھے گی ‘ حمزہ شہباز کا گجرات میں میئر کے انتخاب میں کامیابی پر اظہار تشکر

اللہ تعالی نے مشکل حالات میں مسلم لیگ (ن) کو فتح یاب فرمایا،گجرات کے عوام کا فیصلہ آج پورے پاکستان کا فیصلہ ہے

بدھ 17 اپریل 2019 16:52

(ن) لیگ عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھے گی ‘ حمزہ شہباز کا گجرات میں میئر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2019ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے گجرات میں میئر کے انتخاب میں کامیابی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے مشکل حالات میں مسلم لیگ (ن) کو فتح یاب فرمایا، نومنتخب میئر، ان کے ووٹرز اور سپوٹرز، حلقہ کے عوام کو مبارکباد دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز نے کہا کہ گجرات کے عوام کا فیصلہ آج پورے پاکستان کا فیصلہ ہے،نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن)عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھے گی انشا اللہ۔