فریال تالپور جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب کے سامنے پیش

نیب نے فریال تالپور کو 22 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ دیا ، جواب 15 روز کے اندر دینے کی ہدایت

بدھ 17 اپریل 2019 17:43

فریال تالپور جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب کے سامنے پیش
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2019ء) پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق فریال تالپور کو نیب نے بدھ کو جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا اور اس سلسلے میں وہ اسلام آباد میں واقع نیب کے دفتر میں پیش ہوئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فریال تالپور سے نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے تفتیش کی جس کے بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق نیب نے فریال تالپور کو 22 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ دیا ہے جس کا جواب 15 روز کے اندر دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ فریال تالپور کو سوالات کا جواب ملنے کے بعد دوبارہ بھی طلب کیا جائیگا۔واضح رہے کہ فریال تالپور نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے۔