Live Updates

مجھے معیشت کے بیٹھ جانے کا خوف ہے ،حکومت انتقام کی پالیسی پر گامزن ہے ‘ حمزہ شہباز

قوم کے سامنے حقائق اور موقف پیش کر چکا ہوں ،جو کچھ بھی کیا پاکستان کے قانون اور ٹیکس قوانین کے مطابق کیا ‘ گفتگو

بدھ 17 اپریل 2019 18:14

مجھے معیشت کے بیٹھ جانے کا خوف ہے ،حکومت انتقام کی پالیسی پر گامزن ہے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2019ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے معیشت کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے کھلاڑی کے کھلنڈرے پن کا خوف ہے ، اپنا موقف دے چکا ہوں کہ جو بھی کیا پاکستان کے قانون اور ٹیکس قوانین کے مطابق کیا ، موجودہ حکومت انتقام کی پالیسی پر گامزن ہے اور پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے رکن نعیم بخاری کا شہباز شریف کے کیسز میں نیب کا وکیل مقرر ہونا اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ عدالتوں میں پیشیوں سے گھبراتا ہوں اور نہ گرفتاری سے ڈرتا ہوں۔ مجھے صرف پاکستانی معیشت کے بیٹھ جانے کا خوف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں قوم کے سامنے حقائق اور موقف پیش کر چکا ہوں کہ جو کچھ بھی کیا پاکستان کے قانون اور ٹیکس قوانین کے مطابق کیا ۔ انہوںنے کہا کہ مجھے کھلاڑی کے کھلنڈرے پن کا خوف ہے،آج جو ملک کے حالات ہیں اللہ کے سوا کوئی مدد کرنے والا نہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات