اوکاڑہ میں ٹریفک قانون سے آگاہی کے لیے تین روزہ کیمپ

ہیلمٹ پہننے سے ادارے کا نہیں بلکہ خود موٹر سائیکل سوار کا فائدہ ہوتا ہے: ڈی پی او

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 17 اپریل 2019 18:18

اوکاڑہ میں ٹریفک قانون سے آگاہی کے لیے تین روزہ کیمپ
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 اپریل 2019ء) ہیلمٹ پہننے سے کسی ادارے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا بلکہ اس سے موٹر سائیکل سوار خود محفوظ ہو جاتا ہے۔ ہیلمٹ کا حصول کسی فردِ واحد کا تخلیق کردہ نہیں بلکہ ماہرین کے تجربات کا نچوڑ ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق یہ بات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل اور ڈپٹی کمشنر مریم خان نے ٹریفک قوانین آگاہی مہم کے لیے تین روزہ کیمپ کے افتتاح کے موقع پر کہی۔

شہریوں کو آگاہی مہم کے لیے پمفلٹ اور فری ہیلمٹ تقسیم کیے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عمر مقبول، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ندیم افضال، ڈی ٹی او وسیم اختر، مرکزی انجمن تاجران کے صدر چودھری سلیم صادق، جنرل سیکرٹری شیخ ریاض، نائب پی آر او علی اکبر اور صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او اطہر اسماعیل اور ڈپٹی کمشنر مریم خان نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے کی وجہ سے ہر شہری کو فائدہ پہنچتا ہے اور اس کا مقصد مجموعی طور پر ماحول بہتر بنانا ہے۔

ایک سادہ سی بات یہ ہے کہ تمام گاڑیاں صحیح طور پر کام کرنے والی ہوں تو فضائی آلودگی میں کمی واقع ہو جائے۔ اسی طرح موٹر سائیکلز، گاڑیاں ٹریفک قوانین کی پاسداری کرے تو حادثات کی شرح نہ ہونے کے برابر ہو گی۔ مہذب معاشرہ میں حادثات کی کمی کی وجہ ٹریفک قوانین کی پاسداری ہے۔

متعلقہ عنوان :