انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں1پیسے کااضافہ

بدھ 17 اپریل 2019 19:40

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں1پیسے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2019ء) انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں1پیسے کااضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالرکی قیمت میںمزید20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں1پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید141.37روپے سے بڑھ کر141.38روپے اور قیمت فروخت141.47روپے سی بڑھ کر141.48روپے ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید141.70روپے سے گھٹ کر141.50روپے اورقیمت فروخت142.20روپے سے گھٹ کر142.00روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

یوروکی قیمت میں30پیسے کااضافہ جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت میں50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید159.30روپے سے بڑھ کر159.60روپے اورقیمت فروخت161.10روپے سے بڑھ کر161.40روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید184.50روپے سے گھٹ کر184.00روپے اورقیمت فروخت186.30روپے سے گھٹ کر185.80روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں5پیسے اورقیمت فروخت میں10پیسے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خریدمیں بھی5پیسے اورقیمت فروخت میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید37.60روپے سے گھٹ کر37.55روپی اورقیمت فروخت37.90روپے سے گھٹ کر37.80روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید38.60روپے سے گھٹ کر38.55روپے اورقیمت فروخت38.90روپے سے گھٹ کر38.80روپے ہوگئی۔بدھ کوچینی یوآن کی قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.80روپے اور قیمت فروخت22.80روپے پرمستحکم رہی ۔