جامعہ کراچی‘ ایم اے سال اول وآخر پرائیوٹ سالانہ امتحانات برائے 2017ء کی مارکس شیٹ جاری

بدھ 17 اپریل 2019 20:01

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2019ء) ایم اے سال اول وآخر پرائیوٹ سالانہ امتحانات برائے 2017 ء کی مارکس شیٹ جاری کردی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیزکے بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی مارکس شیٹ صبح 9:00 تا شام 4:00 بجے تک جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع کائونٹر نمبر 1 سے حاصل کرلیں۔ مارکس شیٹ کے حصول کے لئے اصل ایڈمٹ کارڈ، رجسٹریشن کارڈ اورقومی شناختی کارڈہمراہ لانا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :