Live Updates

کے پی حکومت کے ہیلی کاپٹر کا استعمال،وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحقیقات بند

نیب پشاور میں پیشی کے دوران پوچھے گئے سوالات کے جوابات کو ہی وزیر اعظم عمران خان کا جواب تصور کیا گیا ، رپورٹ

بدھ اپریل 20:09

کے پی حکومت کے ہیلی کاپٹر کا استعمال،وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحقیقات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2019ء) خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر بطور پارٹی چیئرمین استعمال کرنے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے خلاف نیب نے تحقیقات بند کردی گئیں۔ نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ کیس پرتحقیقات 8 ماہ قبل مکمل کرنے کے بعد مذکورہ فائل خیبرپختونخوا نیب سے ہیڈکوارٹر بجھوائی گئی تھی۔

کیس کی فائل میں وزیراعظم عمران خان سے طلب کیا گیا تحریری جواب بھی شامل نہیں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق نیب پشاور میں پیشی کے دوران پوچھے گئے سوالات کے جوابات کو ہی وزیر اعظم عمران خان کا جواب تصور کیا گیا ۔نیب ذرائع کے مطابق 8 ماہ سے مذکورہ فائل کو نیب کی کسی بھی ایگزیکٹیو بورڈ میٹنگ میں زیر غو لایا گیا نہ ہی نیب خیبر پختونخوا کو مزید کسی کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق معاملے پر نیب ہیڈکوارٹر میں تعینات ترجمان سے رابطہ کیا تاہم ان کی جانب سے نہ ہی فون پر موقف دیا گیا نہ بجھوائے گئے تحریری سوالات کے جوابات دیئے گئے۔ یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے سے متعلق کیس میں 8اگست 2018کو اپنا بیان قومی احتساب بیورو(نیب) خیبرپختونخوا میں ریکارڈ کرا یا تھا۔نیب ذرائع کے مطابق عمران خان ایک گھنٹہ 10 منٹ نیب دفتر میں موجود رہے ، نیب ٹیم نے 30 منٹ تک عمران خان سے سوالات کیے تھے ۔

وزیراعظم عمران خان نے موقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے کبھی حکومتی ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کیا بلکہ وہ ہمیشہ صوبے کے سابق وزیراعلی پرویز خٹک کے ہمراہ سفر کرتے رہے ۔ترجمان نیب نے بتایا کہ عمران خان کے وکیل بابراعوان نے کیس سے متعلق دستاویزات نیب ٹیم کے حوالے کیں۔
وزیراعظم کا دورہ امریکہ سے متعلق تازہ ترین معلومات