عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے زیراہتمام 3روزہ ختم نبوت کورس منعقد

بدھ 17 اپریل 2019 20:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2019ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے زیراہتمام تین روزہ ختم نبوت کورس جامع مسجدعائشہ صدیقہ رچنا ٹاؤن شاہدرہ لاہور میں منعقد ہوا۔اختتامی تقریب میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے سیکرٹری جنرل مولانا قاری علیم الدین شاکر،مبلغ ضلع لاہور مولانا عبدالنعیم،ناظم تبلیغ لاہور مولانا عبدالعزیز ۔

مفتی مختار احمد، مولانا محمداحمد،سمیت کئی علماء کرام اورزندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی۔کورس میں مختلف موضوعات ،عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت وفضیلت ،جھوٹے مدعیان نبوت کا انجام ،حیات حضرت عیسی ؑ،کذبات مرزا،قادیانیوں اور عام کافروں میں فرق،قرب قیامت آنے والے حضرت عیسی ؑ اورحضرت مہدی ؓ کی علامات اور نشانیاں ،تحریک ختم نبوت کی کامیابیاں ،قادیانیوں کا بائیکاٹ کیوں ضروری ہے اور ان جیسے متعددموضوعات پر سیر حاصل گفتگوہوئی ۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا علیم الدین شاکر نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح اور بنیا دہے،عقیدہ ختم نبوت ایمان رکھے بغیر کوئی آدمی مسلمان نہیں ہو سکتا ۔قایانیت چند شکوک وشبہات کا نام ہے ،دلائل کی دنیا میں قادیانیوں کے پاس کو صحیح دلیل نہیں ، ختم نبوت کاکام حضورﷺ کی ذات کاتحفظ ہے۔مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت قرآن مجید کی ایک سو آیات مبارکہ اور ذخیرہ احادیث میں سے دوسو دس احادیث مبارکہ سے ثابت ہے ۔

تحفظ ختم نبوت کا کام جنت کے حصول کاآسان ذریعہ ہے ،پارلیمنٹ کے فلور پر ہمیشہ ہمارے اکابرین نے ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ کیا ہے اور آئندہ بھی ہر سطح پر ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔مولانا عبدالعزیز نے کہا کہ اللہ نے اس امت کو اجماع امت کی دولت سے نوازا جبکہ پہلی امتوں کو اجماع امت عطانہیں کیا گیا اور امت محمدیہ نے بھی کمال کر دیا سب سے پہلا اجماع عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ پر کیا ۔تمام مسلمانوں کو انکی شرانگیزیوں سے ہوشیار رہنے کی اشد ضرورت ہے۔ختم نبوت کورس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔شرکاء کورس کو ختم نبوت کے متعلق معلوماتی لٹریچراور کتب دی گئیں۔