نئے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کی شاہ محمود قریشی سے ملا قات

خارجہ پالیسی کے اہم پہلوئوں پر تبادلہ خیال

بدھ 17 اپریل 2019 20:36

نئے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کی شاہ محمود قریشی سے ملا قات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نئے تعینات ہونے والے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ سہیل محمود تجربہ کاراور منجھے ہوئے سفارتکار ہیںانہوںنے گزشتہ عرصے کے دوران بھارت میں تعیناتی کے دوران اپنی ذمہ داریاں احسن انداز سے پوری کی ہیں۔ بطور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کی تعیناتی خوش آئند ہے۔ملاقات کے دوران وزیر خارجہ اور سیکرٹری خارجہ نے خارجہ پالیسی کے اہم پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر سہیل محمود کا کہنا تھا کہ بطور سیکرٹری خارجہ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھانے کی بھرپور کوشش کرینگی

متعلقہ عنوان :