جب تک بیوی ناراض رہے گی شوہر جنت میں داخل نہیں ہوگا

مصری جامعہ الازہر عالم دین کا فتویٰ ، عوامی حلقوں کی طرف سے سخت ردعمل

بدھ 17 اپریل 2019 20:36

جب تک بیوی ناراض رہے گی شوہر جنت میں داخل نہیں ہوگا
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2019ء) مصر کی جامعہ الازھر کے ایک سرکردہ عالم دین نے متنازع فتوی صادر کیا ہے جس پر سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔جامعہ الازھر کے عالم دین الشیخ محمد ابو بکر نے ایک ٹیلی ویژن کو دیے گئے انٹریو میں کہا کہ 'جب تک بیوی ناراض رہے گی اس کا شوہرجنت میں داخل نہیں ہوگا۔

جنت میں جانے کے لیے شوہرکوبیوی کی خوشنودی حاصل کرنا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ مرد اس وقت تک جنت میں نہیں جائے گا جب تک اس کے اخلاق سے اس کی بیوی خوش نہ ہو۔اگر بیوی ناراض ہوگی تو فرشتے اس کے شوہر پر لعنت کریں گے۔اس لیے مردوں کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ان کی بیگمات جنت میں داخلے کا دروازہ ہیں'۔الشیخ ابو بکر کے اس متنازع بیان کے سامنے آنے کے فوری بعد اس پر سوشل میڈیا پر سخت رد عمل سامنے آنا شروع ہوگیا۔ ناقدین کا کہنا ہیکہ جامعہ الازھر کیعالم دین نے سستی شہرت کے حصول کے لییمتنازع فتوی صادر کیا ہے، حالانکہ اس حوالیسیقرآن کریم اور احادیث رسول میں ایسی کوئی نص قطعی موجود نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :