اوپن یونیورسٹی میں آٹھ نشستوں پر مشتمل 'لٹریری فیسٹول ' کا انعقاد

ڈائیلاگ کے فروغ کے لئے آئندہ سال لٹریری فیسٹول کو 49شہروں میں براہ راست ٹرانسمٹ اور ٹیلی کاسٹ کریں گے۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم

بدھ 17 اپریل 2019 20:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2019ء) آج جن مسائل سے ہم دوچار ہیں انکی اصل وجہ ڈائیلاگ سے دوری ہے ،ْ انفرادی و اجتماعی ہر قسم کے مسائل کے حل ،ْ قومی مسائل پر عوامی اتفاق رائے کو فروغ دینے اورمثالی معاشرے کی تشکیل کے لئے ڈائیلاگ کا راستہ اپنانے کی ضرورت ہے ،ْ نئی نسل کو اِس جانب راغب کرنے کے لئے آئندہ سال لٹریری فیسٹول کو 49شہروں میں یونیورسٹی کی ریڈیوں نشریات کے تحت براہ راست ٹرانسمٹ اور ٹی وی چینل کے ذریعہ ٹیلی کاسٹ کریں گی" ان خیالات کا اظہارعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے شعبہ اردو کے زیر اہتمام منعقدہ پہلا پوٹھوہار لٹریری فیسٹوں کی افتتاحی اجلاس سے خطاب میں کیا۔

ڈاکٹر ضیاء القیوم نے مزید کہا کہ فن ادب کے قیمتی ورثے کو نئی نسل تک منتقل کرنے کے لئے کانفرنسسز اور ادبی محافل منعقد کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تنقید اور اختلاف رائے کے باوجود کسی پوائنٹ پر متفق ہونے کے لئے اصول و آداب سے رجوع کرنے اور ڈائیلاگ کا راستہ اپنانے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات اور خوشی کا مقام ہے کہ آج میں قلم سے وابستہ لوگوں کے درمیان بیٹھا ہوں ،ْ انہوں نے کہا کہ پوٹھوہار لٹریری فیسٹول کا انعقاد یونیورسٹی میں جاری روایات میں ایک نئی روایت کا آغاز ہے جس پر شعبہ اردو مبارکباد کی مستحق ہے۔

دن بھر جاری رہنے والا یہ فیسٹول 8نشستوں پر مشتمل تھا۔پہلی نشست تعلیم ،ْ تمدن ،ْ تہذیب ،ْ ثقافت اور تماشا ،ْ دوسری نشست 'اردو فکشن کے حیرت کدے '،ْ تیسری نشست کا موضوع 'مقام فیض کوئی راہ میں جچا ہی نہیں '،ْ چوتھی نشست 'حق گوئی کے وارث'،ْ پانچویں نشست 'تہذیب و ثقافت کی جڑیں ادب کے آئینے میں'،ْ چھٹی نشست 'ریل کی سیٹی'،ْ ساتویں نشست 'No fortunes to tell'،ْ آٹھویں اور آخری نشست 'افتخار عارف سے اصغر ندیم سید کا مکالمہ'پر مشتمل تھا۔

ملک کے نامور مصنفین ،ْ مفکریں ،ْصحافیوں ،ْادیبوںاور شعراء نے مختلف موضوعات پربات چیت اور مکالموں کے تحت تہذیب و تمدن کو اجاگر کرنے کی پوری کوشش کی۔ افتخار عارف ،ْ فتح محمد ملک ،ْ ڈاکٹر شیبا عالم ،ْآئی اے رحمن ،ْ غازی صلاح الدین ،ْ اصغر ندیم سمید ،ْ مسعود اشعر ،ْ رشید امجد ،ْ نجیبہ عارف ،ْ حمید شاہد ،ْ حارث حلیق ،ْ عکسی مفتی اور حامد میر نے شرکت کرکے فیسٹول کو رونق بخشی۔چئیرمین ،ْ شعبہ اردو ،ْ پروفیسر ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر اور ارشد محمود ناشاد نے فیسٹول کے اعراض و مقاصد بیان کئے ۔

متعلقہ عنوان :